ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:21اگست سے ملک گیر سطح پر امن وانسانیت مہم کا آغاز

کاروار:21اگست سے ملک گیر سطح پر امن وانسانیت مہم کا آغاز

Sun, 21 Aug 2016 21:05:53    S.O. News Service

کاروار:21/اگست(ایس او نیوز)ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند کی طرف سے ملک گیر سطح پر ’’امن و انسانیت ‘‘کے پیغام کو عام کرنے کے لئے 21اگست سے 4ستمبر تک مہم منائی جارہی ہے۔ اس بات کی اطلاع مہم کے ضلعی کنونیر محمد رضامانوی نے دی۔

کاروار میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے استقبالیہ کمیٹی کے ذمہ داروں نے بتایا کہ ملک میں چھوٹے موٹے معاملات کو لے کر فرقہ وارانہ فساد پیدا کئے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں آپسی نفرت اور دشمنی کے جذبات کو فروغ مل رہاہے اور عام لوگوں کو تکالیف کا سامنا ہے۔ اسی لئے سب سے پہلے ہم میں سب ایک ہی ملک کے باشندے ہیں ، انسان ہونے کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے مختلف طبقات پر مشتمل لوگوں کے ساتھ یہ مہم منائی جارہی ہے۔ مہم کے دوران بچوں کی طرف سے ریلی، مصوری کے مقابلے ، امن و انسانیت پر مبنی فکری مضامین اور خیالات کو پیش کرنا مقصود ہے۔ گھر گھر پہنچ کر اس تعلق سے پیغام دیا جائے گا۔ ساتھ ہی ملکی، ریاستی ، ضلعی ، تعلقہ ، محلہ کی سطح پر غیر سیاسی ’’سدبھاؤنا منچ ‘‘ کو تشکیل دیا جائے گا۔ جس میں مختلف اداروں کے ذمہ داران، مذہبی پیشواشریک رہیں گے۔ اسی طرح ضلعی سطح پر امن وانسانیت اور بھائی چارگی کے لئے کام کرنے والے دو لوگوں کو سدبھاؤنا ایوارڈ سے نوازاے جانے کی بات کہی۔ مہم کے دوران یکم ستمبر کو تحصیلداراور ڈی سی کو بیک وقت میمورنڈم دیا جائے گا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے شیموگہ کے ناظم علاقہ مولانا محمد سلیم عمری، ضلعی ناظم طلحہ سدی باپا، امتیاز یو شیخ، مادھو، ریونکر، کے ایم شریف وغیرہ موجود تھے۔


Share: